۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا مراد رضا رضوی

حوزہ/ معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی نے اپنے ایک بیانیہ میں قم مقدسہ میں موجود علما،افاضل اور طلاب گرانقدر سے عاجزانہ درخواست کی ہے کہ شاتم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ ملعون وسیم رشدی کے خلاف قم مقدسہ کے طلاب کی طرف سے منعقد ہونے والے جلسہ احتجاج  میں شرکت فرما کر حرم اہل بیت اطہار سے حریم رسالت کے دفاع کی صدائے بازگشت کو ساری دنیا میں  عام فرمائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم مقدسہ میں علمی ثقافتی کارکردگی کے لیے معروف ،حوزہ علمیہ قم کے مشہور خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی نے اپنے ایک بیانیہ میں قم مقدسہ میں موجود علما،افاضل اور طلاب گرانقدر سے عاجزانہ درخواست کی ہے کہ شاتم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ ملعون وسیم رشدی کے خلاف قم مقدسہ کے طلاب کی طرف سے منعقد ہونے والے جلسہ احتجاج میں شرکت فرما کر حرم اہل بیت اطہار سے حریم رسالت کے دفاع کی صدائے بازگشت کو ساری دنیا میں عام فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے 18 نومبر کو نماز مغربین کے بعد منعقد ہونے والا یہ جلسہ احتجاج ،عالمی پینانہ پر ہندوستان کی آبرو میں اضافہ اور شاتم رسول جیسے غدار وطن کے چہرے کو مزید سیاہ رو کرنے کا سبب قرار پائے گا۔

واضح رہے کہ شاتم رسول خدا کی ہرزہ سرائی کے خلاف تمام طلاب ہندوستان کی طرف سے 12 ربیع الثانی بروز جمعرات 6:45 شب کو مدرسہ حجتیہ میں عظیم احتجاجی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .